بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

February 28, 2026 0

پاکستان میں اہل فلسطین کے حق میں سب سے مضبوط آواز جماعت اسلامی کی ہے. حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اپیل کی ہے کہ 7اکتوبر کو پورا پاکستان گھروں سے نکلے اور پوری دنیا کو بتا دے کہ ہم فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جماعت اسلامی ملک کے مقامی حالات سے لاتعلق نہیں، ظلم کی ہر شکل کے خلاف ہیں، 77سال سے اقتدار کی میوزیکل چیئر چل رہی ہے، طاقت کی بنیاد پر عوام کو تقسیم کرو اور حکومت کرتے رہو، اب یہ ظلم کا نظام نہیں چلے گا، مسئلہ کسی پارٹی کا نہیں نظام کا ہے جو جرنیلوں، ججوں، بڑے بیوروکریٹس، وڈیروں، جاگیرداروں اور دولت کی بنیاد پر استحصال کرنے والے سرمایہ داروں کے کنٹرول میں ہے، یہ اشرافیہ سبھی نام نہاد بڑی پارٹیوں میں شامل ہیں، اس نظام کے رکھوالے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کار ہیں، اس جمے جمائے کرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جاتا، ہم نے حکمت عملی سے اس ظلم اور ناانصافی سے نجات حاصل کرنی ہے، جماعت اسلامی کے کارکنوں اور تمام محب وطن پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ متحد ہو جائیں، جماعت اسلامی کے ممبر بنیے اور ظلم کے خلاف ڈٹ جائیے، ان شاء اللہ اسرائیل کو مٹ جانا ہے، امریکا اور اس کے حواری بھی شکست کھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری جنرل امیر العظیم، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب جاوید قصوری، امیر ضلع محبوب الزماں بٹ، صدر ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد انوار الحق اور سابق صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس رانا سکندر اعظم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جلسہ میں بزرگوں اور نوجوانوں کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں